پیر7؍ربیع الثانی 1445ھ23؍اکتوبر 2023ء

ابتک 62 ہزار 79 مہاجرین واپس افغانستان جا چکے

پاکستان میں مقیم افغانستانی شہریوں کا اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز، 22 اکتوبر کو 2518 افغان باشندے واپس افغانستان چلے گئے۔

ان 2518 افغان شہریوں میں 522 مرد جبکہ 218 خواتین اور 1778 بچے شامل تھے۔

واضح رہے کہ اب تک 62 ہزار 79 افغان پناہ گزینوں کی افغانستان واپسی ہو چکی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کا عمل تیز ہو گیا ہے، پشاور، خیبر اور دیگر علاقوں میں افغانیوں نے اپنی جائیدادیں فروخت کرنا شروع کر دی ہیں۔

کئی شہروں میں الیکٹرانک کا سامان سستا ہو گہا ہے جبکہ مکانوں کے کرائے کم ہو گئے ہیں۔

نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہےکہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افراد کی گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے، غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.