پیر7؍ربیع الثانی 1445ھ23؍اکتوبر 2023ء

جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سائیکل، شاہ محمود کو چارپائی مل گئی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے لیے ورزش کی سائیکل اڈیالہ جیل پہنچا دی گئی جبکہ شاہ محمود قیرشی کو چارپائی مل گئی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وکلاء نے کچھ کاپیز ابھی تک فراہم نہ کرنے پر درخواست دائر کر دی۔

عدالت نے مزید کاپیز فراہم کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

ذرائع نے بتایا کہ عدالت نے سائیکل فراہمی کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی سے استفسار کیا کہ چارپائی مل گئی؟

شاہ محمود قریشی نے جواب دیا کہ جی چارپائی مل گئی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں ورزش کے لیے سائیکل مہیا کرنے کی استدعا کی تھی۔

وکیل شیراز رانجھا نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں ورزش کے لیے سائیکل مہیا کرنا چاہتے ہیں۔

جج نے کہا تھا کہ سائیکل کے حوالے سے تو میں پہلے ہی جیل حکام کو کہہ چکا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ سائیکل کا غلط استعمال نہ ہو۔

جج کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسا نہ ہوکہ سائیکل جیل سپرنٹنڈنٹ چلاتے رہیں، میں سائیکل والے معاملے پر آرڈر کر دیتا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.