پیر7؍ربیع الثانی 1445ھ23؍اکتوبر 2023ء

اسرائیل حماس تنازع مشرق وسطیٰ میں پھیلنے کا خدشہ

اسرائیل حماس تنازع مشرق وسطیٰ میں پھیلنے کے خدشات بڑھنے لگے، اسرائیل نے جنوبی لبنان کے اندر پانچ کلومیٹر تک شدید گولا باری کی، حزب اللّٰہ اور اسرائیلی فوج میں شدید جھڑپیں جاری رہیں۔

شام میں دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں پر بھی اسرائیل نے میزائل داغے، عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹ حملہ کیا گیا۔

امریکا نے پورے مشرق وسطیٰ میں فضائی دفاعی نظام فعال کردیا، مزید میزائل نصب کرنے اور فوجیوں کو تعیناتی کے لیے الرٹ کردیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو دفاع کا حق حاصل ہے، اسرائیل کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم سے جنگی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے پر بھی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن سے جینے کی خواہش رکھنے والے معصوم فلسطینیوں کو نظر انداز نہیں کرسکتے، اسی وجہ سے غزہ کے فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد کی فراہمی کا معاہدہ کیا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ حماس اسرائیل تنازع میں لبنان کو گھسیٹنے سے لبنانی عوام متاثر ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.