منگل8؍ربیع الثانی 1445ھ24؍اکتوبر 2023ء

سلیکشن کا بار بار تجربہ کرنے کی بجائے الیکشن کی طرف آنا پڑے گا، فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن 2 شخصیات کا نہیں، آئین کا پابند ہے، سلیکشن کا بار بار تجربہ کرنے کی بجائے الیکشن کی طرف آنا پڑے گا۔

اپنے بیان میں  فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کسی کو منتخب یا مسترد کرنے کا اختیار صرف عوام کے پاس ہے۔

 فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ انتخابات مؤخر کروانے کا مقصد انتخابات چوری کرنے کا منصوبہ ہے، ابھی تک الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ صرف دو سیاسی جماعتوں کی خواہش پر انتخابات مؤخر نہیں ہو سکتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.