اتوار 6؍ربیع الثانی 1445ھ22؍اکتوبر 2023ء

مصطفیٰ کمال کی اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کردی۔

حیدر آباد میں فلسطین یکجہتی ریلی سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ فلسطین میں معصوم بچے، خواتین سب اسرائیل کے ظلم کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، ان کے معاشی مفادات پر ضرب لگنی چاہیے۔

ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ جنگ میں بھی اسپتالوں پر بم نہیں گرائے جاتے لیکن فلسطین میں گرائے جا رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ روزانہ فلسطین میں شہادتیں ہو رہی ہیں اور وہ 70 سال سے اس ظلم کا شکار ہیں لیکن اس بار واویلا اس لیے ہے کہ پہلی بار اسرائیلیوں کو بھی مرنا پڑا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ اگر انسانی حقوق کے علمبردار ادارے اور تنظیمیں اپنا کردار ادا نہیں کرتے تو یاد رکھیں کہ شہید ہونے والے بچوں کی شہادت رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ایم کیو ایم کی ریلی میں جے یو آئی (ف)، مسلم لیگ (ف)، اے این پی، پاکستان مرکزی مسلم لیگ، سنی تحریک، شیعہ علماء کونسل، مرکزی جمعیت اہلحدیث سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماؤں و کارکنوں نے شرکت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.