منگل8؍ربیع الثانی 1445ھ24؍اکتوبر 2023ء

اسرائیلی فوج کی غزہ میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی

اسرائیلی فوج کی غزہ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی، اسرائیلی فوج کا ٹینک فلسطینیوں کے نرغے میں آگیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ  اسرائیلی فوج غزہ اور اسرائیل کے درمیان آہنی باڑھ کی مرمت کےلیے جانا چاہتی تھی۔

محمد عامر نے فلسطین کی معصوم بچی کی بلک بلک کر رونے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردی ہے۔

حماس نے اسرائیلی فوج کا ایک ٹینک اور 2 فوجی بلڈوزرز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

حماس کے مطابق اسرائیلی فوج اپنی گاڑیاں چھوڑ کر واپس اسرائیل جانے پر مجبور ہوگئی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر 16 ویں روز بھی بمباری جاری ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں اسرئیلی بمباری سے مزید 266 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں 117 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

غزہ میں دو ہفتوں کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 7 سو سے تجاوز کرگئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.