اتوار 13؍ربیع الثانی 1445ھ29؍اکتوبر 2023ء

نواز شریف سے شہباز شریف، اسحاق ڈار، اعظم تارڑ، حمزہ شہباز کی ملاقات

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے شہباز شریف و دیگر نے جاتی امرا میں ملاقات کی ہے۔

جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سابق وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور حمزہ شہباز بھی موجود تھے۔

ن لیگی قیادت کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ نواز شریف چار سال بعد ہفتے کو پاکستان واپس آئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.