اتوار 6؍ربیع الثانی 1445ھ22؍اکتوبر 2023ء

سراج الحق نے نواز شریف کی آمد کو عدالتوں کا امتحان قرار دیدیا

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے نواز شریف کی آمد کو پاکستان کی عدالتوں کا امتحان قرار دیدیا۔

سراج الحق تربت میں دہشت گردی سے جاں بحق ملتان کے باسیوں کے گھر پہنچے اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ یہ کیسا ملک ہے ایک شخص حلال روزی کے لیے نکلتا ہے اور اس کی لاش واپس آتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی اعلیٰ حکومتی عہدیدار ان غریب خاندانوں کے پاس نہیں آیا۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ پنجاب اور بلوچستان کی صوبائی حکومتیں بتائیں انہوں نے اب تک کیا ایکشن لیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اب یہ عدالتوں کا امتحان ہے کہ وہ 24 اکتوبر کے بعد نواز شریف سے کیا سلوک کرتی ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ عوام تماشا دیکھیں گے کہ عدالت پارٹی لیڈر اور عام آدمی میں کیا فرق کرتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.