اتوار 6؍ربیع الثانی 1445ھ22؍اکتوبر 2023ء

گیس قیمتوں میں 193 فیصد تک اضافے کا امکان

گیس قیمتوں میں 193 فیصد تک اضافے کا امکان ہے، پیٹرولیم ڈویژن نے سمری تیار کرلی۔

پیٹرولیم ڈویژن کی طرف سے گیس ٹیرف میں اضافے کی سمری کل اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکا ن ہے۔

سمری میں گھریلو صارفین کےلیے گیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے کی تجویز ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی سمری میں سب سے کم گیس استعمال کرنے والوں کےلیے فکسڈ چارجز میں 3 ہزار 900 روپے اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

گیس قیمتوں میں اضافے کی منظوری کی صورت میں اس کا اطلاق یکم اکتوبر سے کیا جاسکتا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی سمری میں بجلی کارخانوں اور تندوروں کےلیے گیس قیمت برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.