اتوار 6؍ربیع الثانی 1445ھ22؍اکتوبر 2023ء

ڈی جی رینجرز سندھ کا نوری آباد ایگزیکٹیو کلب آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا دورہ

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص نے نوری آباد ایگزیکٹیو کلب آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ 

ترجمان رینجرز کے مطابق صدر نوری آباد ایگزیکٹیو کلب اور اراکین نے ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص کا استقبال کیا۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ڈی جی رینجرز سندھ نے کلب کے اراکین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر میجر جنرل اظہر وقاص نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اور تاجر برادری کا ملکی ترقی میں کلیدی کردار ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ نوری آباد اور دیگر انڈسٹریل ایریاز میں سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

میجر جنرل اظہر وقاص نے کراچی کے صنعتکاروں کو بلاخوف و خطر کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کو کہا اور ساتھ ہی علاقے کے سیکٹر کمانڈر کو کاروباری افراد کو درپیش مسائل حل کرنے کی ہدایات دی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کاروباری شخصیات نے کراچی میں امن و امان پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات کو سراہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.