
قومی ایئر لائن پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی کا معاملہ سنگین ہوگیا جس کے باعث فلائٹ آپریشن بند ہوگیا۔
ایئر لائن ذرائع کے مطابق آج 52 انٹرنیشنل پروازوں میں سے صرف 4 پروازیں آپریٹ ہوسکیں۔
پی آئی اے ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی مزید پروازوں کی روانگی یقینی نہیں ہے، بیرون ملک موجود پی آئی اے کے جہاز ہی واپس آسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق 29 مقامی پروازوں میں سے ایک بھی اڑان نہیں بھر سکی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے فیول کی ادائیگی دن 11 بجے سے پہلے کرنا ہوتی ہے، گزشتہ واجبات کی ادائیگی کے باوجود کمپنی نے فیول کی سپلائی بند کر دی ہے۔
ترجمان کے مطابق آج بینک بند ہونے کی وجہ سے فیول کی ادائیگی نہیں ہو سکی ہے۔
Comments are closed.