منگل8؍ربیع الثانی 1445ھ24؍اکتوبر 2023ء

جہانگیر ترین کا تربت میں قتل مزدوروں کے اہلخانہ کیلئے امداد کا اعلان

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین نے تربت میں قتل ہونے والے مزدوروں کے اہلخانہ کیلئے مالی امداد کا اعلان کردیا۔

ترجمان جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی جانب سے مقتول مزدوروں کے لواحقین کو 5 لاکھ فی کس نقد رقم دی گئی۔

مقتول مزدوروں کی میتیں ملتان اور نارووال منتقل کی جائیں گی۔

زندہ بچ جانے والے بچے کو 2 لاکھ کی امدادی رقم دی گئی جبکہ متاثرہ فیملیز  کیلئے 15 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بلوچستان کے ضلع تربت میں 6 مزدوروں کو قتل کر دیا گیا تھا، مرنے والوں میں 2 سگے بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد بھی شامل تھے۔

قاتلوں نے مزدوروں کی رہائش گاہ میں گھس کر فائرنگ کی تھی، جس میں 2 مزدور زخمی بھی ہوئے تھے، حملہ آور مزدوروں کے موبائل فونز اور شناختی کارڈ بھی لے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.