منگل8؍ربیع الثانی 1445ھ24؍اکتوبر 2023ء

ورلڈکپ کے 17ویں دن پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال

کرکٹ ورلڈکپ کے ٹیبل پر نیوزی لینڈ کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور بھارت بھی چار میچز جیت کر 8 پوائنٹس حاصل کرچکا ہے مگر کیوی ٹیم بہتر رن ریٹ کی وجہ سے ٹاپ پر ہے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم چار میچز میں تین کامیابیوں کے سبب چھ پوائنٹس حاصل کرچکی ہے اور ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔

آسٹریلیا اور پاکستان چار، چار پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں، دونوں کو دو، دو فتوحات ملی ہیں اور دو، دو ناکامیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم بہتر رن اوسط کی بنا پر چوتھے نمبر پر ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.