پیر7؍ربیع الثانی 1445ھ23؍اکتوبر 2023ء

نواز شریف کے استقبال کیلئے شہباز شریف لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے استقبال کیلئے ن لیگ کے صدر شہباز شریف لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئے۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی جاتی امراء سے لاہور ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہوگئیں۔

مریم نواز نے ایئرپورٹ روانگی سے قبل جاتی امراء میں دادا، دادی، والدہ اور خاندان کے دیگر افراد کی قبروں پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 4 سال بعد آج وطن واپس پہنچے ہیں، مینار پاکستان میں نواز شریف کے جلسے کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں جہاں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

نواز شریف آج اپنے خطاب میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.