منگل8؍ربیع الثانی 1445ھ24؍اکتوبر 2023ء

نواز شریف کا بیانیہ مہنگائی، لوڈشیڈنگ، بدحالی پر قابو پانا ہے: خواجہ آصف

سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے بانی، سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کا بیانیہ مہنگائی، لوڈ شیڈنگ اور بدحالی پر قابو پانا ہے۔

خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ لاہور جلسہ گاہ میں تو 2 روز سے ہی رونق نظر آ رہی ہے، میری 35 سال کے سیاسی کیریئر کا یہ بہت بڑا جلسہ ہو گا۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کے بعد بھی آج پیپلز پارٹی زندہ ہے، بھٹو کو پھانسی لگانے والوں کا نام لینے والا بھی کوئی نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نوازشریف کو جلا وطن کرنے والے مشرف کو لوگ بھول چکے ہیں، نواز شریف کا استقبال آج بھی ہو رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک شخص نے ملکی سالمیت کو للکارا  جبکہ نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کے بعد مسلم لیگ ن کا قافلہ خواجہ آصف کی قیادت میں سیالکوٹ سے لاہور روانہ ہو گیا۔

نواز شریف کی وطن واپسی

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہو گیا ہے۔

نواز شریف کے ہمراہ 148 مسافر خصوصی پرواز میں پاکستان آ رہے ہیں۔

دبئی سے چارٹرڈ طیارہ پہلے اسلام آباد اترے گا جس کے بعد ڈیڑھ بجے نواز شریف لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.