پیر7؍ربیع الثانی 1445ھ23؍اکتوبر 2023ء

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج کتنی کمی ہوئی؟

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 150 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 8 ہزار 350 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 129روپے کم ہو کر ایک لاکھ 78 ہزار 626 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 992 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.