مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کے استقبال کے لیے راولپنڈی سے قافلے لاہور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی سے روانہ ہونے والے قافلے میں 100 سے زائد بسیں اور 2 سو سے زائد گاڑیاں شامل ہیں ہیں، قافلہ راولپنڈی سے لاہور مینار پاکستان پہنچے گا۔
قافلے کی قیادت مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی اور چوہدری تنویر کر رہے ہیں۔
روانگی سے قبل حنیف عباسی کی جانب سے مختلف حلقوں میں کارکنوں کے لیے لذیذ ناشتے کا بھی اہتمام کیا گیا۔
حلوہ پوری، چنے، آلو بھجیا، حلیم اور گرم نان سے کارکنان کی تواضع کی گئی۔
نواز شریف کے استقبال کے لیے قافلے آئی جے پی روڈ پر اکٹھے ہوں گے، نصیر آباد سے آنے والے قافلوں کو بھی مرکزی قافلے میں شامل کیا جائے گا۔
آئی جے پی روڈ سے براستہ 22 نمبر چونگی موٹروے سے قافلے لاہور روانہ ہوں گے۔
کارکنان کی ٹرانسپورٹ کے لیے بسیں مختلف حلقوں میں پہنچا دی گئی ہیں۔
لودھراں سے بھی قافلہ روانہ
نوازشریف کے استقبال کے لیے مسلم لیگ ن کا لودھراں سے بھی قافلہ لاہور کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے سابق اراکین صوبائی و قومی اسمبلی قافلے میں شامل ہیں۔
قافلے کی لاہور کے لیے روانگی سے قبل شرکاء کے لیے دنیاپور میں چنے نان اور حلوہ پوری کا اہتمام کیا گیا۔
Comments are closed.