ہفتہ 5؍ربیع الثانی 1445ھ21؍اکتوبر 2023ء

ن لیگی کارکنان کے قافلوں کا لاہور کی جانب سفر جاری

پاکستان مسلم لیگ ن کے مختلف شہروں نے نکلنے والے قافلے لاہور کی جانب رواں دواں ہیں۔

سرگودھا میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا قافلہ موٹروے سیال موڑ انٹرچینج پر پہنچ گیا ہے جبکہ بھلوال، شاہپور، سلانوالی اور کوٹ مومن سے بھی کارکنوں کے قافلے لاہور کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔

تحصیل ساہیوال اور تحصیل بھیرہ سے بھی کارکنوں کے قافلے لاہور کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

قافلوں کو روانہ کرنے سے قبل ن لیگ کے کارکنوں کے لیے ناشتے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی آمد کے حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خصوصی انتظامات مکمل کرلیے۔

مسلم لیگ ن کا ایک قافلہ راولپنڈی سے بھی لاہور کے لیے روانہ ہوگیا ہے جس میں طاہرہ اورنگزیب اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہے۔

قافلے کی گاڑیوں کو پارٹی پرچموں اور نواز شریف کی تصاویر سے سجایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں پشاور سے بھی کارکنوں کا قافلہ لاہور کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.