جمعہ 4؍ربیع الثانی 1445ھ20؍اکتوبر 2023ء

میرے جوتے غریب بچوں کو دیے جائیں، شہید فلسطینی بچی کی دلخراش وصیت

اسرائیل کی جانب سے گزشتہ دنوں غزہ کے اسپتال پر بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والی فلسطینی بچی حیا کی دلخراش وصیت سامنے آگئی۔

مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے اور اب تک بچوں اور عورتوں سمیت 4 ہزار 137 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 13 ہزار 300 سے تجاوز کرگئی۔

گزشتہ دنوں اسرائیل نے غزہ میں اسپتال کو بھی نشانہ بنایا اور بمباری کی جس کے نتیجے میں 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

اس حملے میں کئی بچے بھی شہید ہوئے جن میں ایک بچی حیا بھی شامل تھی، حیا کی دلخراش وصیت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اسرائیلی فوج نے آدھے گھنٹے تک اسپتالوں کے قریبی علاقوں میں بم برسائے، حملوں میں شہداء کی تعداد 3700 سے زیادہ ہوگئی۔

شہید فلسطینی بچی نے سادہ کاغذ پر لکھا کہ میری پاکٹ منی سے 45 شیکل میری ماں کو دیے جائیں، 5 شیکل میرے بھائی ہاشم اور 5 بہن ذینہ کو دیے جائیں، 5 شیکل دادی اور 5 پھوپھی کو دیے جائیں۔

واضح رہے کہ غزہ کے محصور اور مظلوم فلسطینیوں کو بدستور اسرائیلی جنگی جرائم کا سامنا ہے، اسرائیلی فوج نے غزہ کے اسپتال کے بعد قدیم ترین آرتھوڈوکس چرچ پر بھی فضائی حملہ کیا ہے جس میں پناہ لینے والے 10 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

غزہ پٹی پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3 ہزار 785 ہوگئی۔

فسلطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری میں 4 ہزار 137 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 13 ہزار 300 سے تجاوز کرگئی۔

خان یونس میں چھ گھروں پر میزائل حملوں میں 40 فلسطینی شہید اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، غزہ کی طرح مغربی کنارے میں بھی فلسطینیوں کو ریاستی دہشتگردی کا سامنا ہے، مغربی کنارے کے نورالشمس پناہ گزیں کیمپ پر حملے میں 12 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

امریکی صدر اور برطانوی وزیراعظم کی حمایت ملنے کے بعد کسی بھی وقت غزہ پر اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کا بھی امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.