بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق لیفٹ آرم فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پاکستان کی بولنگ لائن پر تبصرہ کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دیے گئے اپنے پیغام میں عرفان پٹھان نے کہا کہ بنگلورو کی فلیٹ پچ پر 5 وکٹیں لینا پاکستانی بولر شاہین شاہ آفریدی کی اعلیٰ کوشش ہے۔
عرفان پٹھان نے مزید کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ پاکستانی ٹیم کی بولنگ بے ضرر دکھائی دی۔
یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023ء کے 18 ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 368 رنز کا ہدف دےد یا۔
پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 10 اوورز میں 54 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف نے 8 اوورز میں 83 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
Comments are closed.