جمعہ 4؍ربیع الثانی 1445ھ20؍اکتوبر 2023ء

پولینڈ، شاپنگ مال لوٹنے کے لیے انوکھی واردات

پولینڈ میں شاپنگ مال لوٹنے کے لیے انوکھی واردات ہوئی ہے، چور مال بند ہونے تک مجسمے کی طرح پوز بنائے کھڑا رہا اور جیسے ہی شاپنگ مال بند ہوا جیولری اسٹور لوٹ لیا۔

رپورٹس کے مطابق چور کو فرار ہونے سے پہلے سیکیورٹی گارڈ نے دیکھ کر پولیس بلالی، ملزم کو موقع ہی سے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اسی انداز میں شاپنگ اسٹور کو پہلے بھی کئی بار لوٹ چکا تھا تاہم ہر بار بچ نکلتا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.