جمعرات 3؍ربیع الثانی 1445ھ19؍اکتوبر 2023ء

برطانوی وزیراعظم رشی سونک کی اسرائیلی ہم منصب نیتن یاہو سے ملاقات

برطانوی وزیراعظم رشی سونک مقبوضہ بیت المقدس پہنچ گئے، اسرائیلی ہم منصب نیتن یاہو سے ملاقات کی۔

رشی سونک نے کہا کہ برطانیہ مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہے گا، مجھے یہاں آپ کے ساتھ موجود ہونے پر فخر ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل کے دورے پر تل ابیب پہنچ گئے۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ حماس شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے، غزہ میں انسانی امداد کا راستہ کھولنے کے اسرائیل کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

دوسری طرف اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حماس کے حملے کا مقصد اسرائیل کے عرب ریاستوں سے امن تعلقات بگاڑنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس اسرائیل کے مشرق وسطیٰ میں پُرامن تعلقات میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہے لیکن اسرائیل مشرق وسطیٰ میں امن کو وسیع کرنا چاہتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.