انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء کے 16ویں میچ میں اب تک ایونٹ کی ناقابل شکست نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 289 رنز کا ہدف دے دیا۔
چنئی میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا۔
کیوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ پر 288 رنز بنائے اور میگا ایونٹ میں انگلینڈ کو اپ سیٹ شکست دینے والی افغانستان کو 289 رنز کا ہدف دیا۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے ڈیون کونوے 20، راچن رویندرا 32، ول ینگ 54، ڈیرل مچل1، کپتان ٹام لیتھم 68، گلین فلپس 71 رنز کے ساتھ نمایاں اسکور رہے ہیں۔
کیوی ٹیم مارک چیپ مین 25 اور مچل سینٹر 7 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ افغانستان کے عظمت عمر زئی اور نوین الحق نے 2، 2 اور مجیب الرحمان اور محمد نبی نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی۔
افغان ٹیم کی قیادت حشمت اللّٰہ شاہدی اور نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کر رہے ہیں۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حشمت اللّٰہ شاہدی نے کہا کہ انگلینڈ کو شکست دے کر جشن منایا لیکن اب اس میچ کے لیے تیار ہیں۔
اس موقع پر ٹام لیتھم نے بتایا کہ وِل ینگ کو انجرڈ ہونے والے کین ولیمسن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا ہے۔
دونوں ٹیمیں اب تک اس ورلڈ کپ میں تین، تین میچز کھیل چکی ہیں، نیوزی لینڈ کو اب تک شکست نہیں ہوئی ہے جبکہ افغانستان نے ایک میچ جیتا ہے۔
Comments are closed.