بدھ 2؍ربیع الثانی 1445ھ18؍اکتوبر 2023ء

بحیرۂ عرب میں آئندہ ہفتے طوفان بن سکتا ہے: عالمی ماہرِ موسمیات

عالمی ماہرِ موسمیات جیسن نکولس کا کہنا ہے کہ بحیرۂ عرب میں آئندہ ہفتے طوفان بن سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ جنوب مشرقی بحیرۂ عرب میں جمعرات کی رات ہوا کا ایک کم دباؤ بننے کا امکان ہے، جو شدت اختیار کر کے آئندہ ہفتے سائیکلون بنا سکتا ہے۔

عالمی ماہر موسمیات جیسن نکولس کا کہنا ہے کہ سائیکلون سے عمان، یمن اور پاکستان کے  ساحلی علاقوں کو خطرہ رہے گا۔

عالمی ماہر موسمیات کے مطابق ہوا کا ایک اور کم دباؤ اس ہفتے خلیج بنگال میں بھی بن سکتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈپریشن کی صورت میں سسٹم کے ممکنہ اثرات شمال مشرقی بھارت اور بنگلا دیش پر رونما ہو سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.