بدھ 2؍ربیع الثانی 1445ھ18؍اکتوبر 2023ء

عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس: یاسمین راشد سمیت 22 ملزمان کے مقدمے کا ریکارڈ طلب

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 22 ملزمان کے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 22 ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستوں پر انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔

پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے مقدمے کا ریکارڈ ہائی کورٹ میں ہے۔

عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور صداقت حسین سمیت 22 ملزمان نے ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر رکھی ہے۔

ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.