لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن ایکٹ میں تاحیات نااہلی کے قانون میں ترمیم کے خلاف سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔
جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے طلب کر لیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ تمام فریقین 23 اکتوبر تک اپنے جوابات جمع کروائیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔
Comments are closed.