پیر7؍ربیع الثانی 1445ھ23؍اکتوبر 2023ء

حماس فلسطینیوں کے حق خودارادیت کے لیے نہیں لڑ رہی، امریکی صدر

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے اتوار کو فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ 

اس موقع پر امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس فلسطینیوں کے حق خودارادیت کے لیے نہیں لڑ رہی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان آج قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے، جہاں ان کی حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ملاقات ہوئی۔

 امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل اور فلسطین تنازع کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ 

صدر بائیڈن نے کہا کہ غزہ میں انسانی امداد بھجوانے کے لیے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.