اتوار 28؍ربیع الاوّل 1445ھ15؍اکتوبر 2023ء

کہاں ہیں عرب؟ کہاں ہیں دنیا بھر کے مسلمان؟ خاندان سے محروم فلسطینی بچے کی دہائی

غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں پورے خاندان سے محرو ہونے والے فلسطینی بچے کی دہائی دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں فلسطینی بچہ روتے ہوئے سوال کررہا ہے کہ کہاں ہیں عرب؟ کہاں ہیں دنیا بھر کے مسلمان؟

حماس نے تیاریوں کی ویڈیو جاری کر دی، فرضی ویڈیو میں ٹینکوں کو نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے۔

11 سالہ فلسطینی بچے کا پورا خاندان جبالیہ پر حملے میں شہید ہو چکا ہے۔

اسرائیل نے غزہ پر فضائی اور بحری حملے کے بعد زمینی حملے کی تیاری شروع کردی ہے، اسرائیلی وزیراعظم نے جنگ کے اگلے مرحلے کی دھمکی دے دی۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر فضائی اور بحری حملے کے بعد زمینی حملے کی تیاری جاری ہے،

اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے 10 ہزار اسرائیلی فوجیوں کے غزہ پر زمینی حملے اور قبضے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، محدود مدت کے لیے غزہ کو کنٹرول کیا جائے گا۔

دوسری جانب اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کے عرب نیشنل اسپتال پر حملہ کیا، حملے میں کئی ڈاکٹروں کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں، اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینوں کی تعداد 2300  سے زیادہ ہوگئی۔

اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی میتیں رکھنے کے لیے اسپتالوں کے مردہ خانوں میں جگہ کم پڑنے لگی، شہدا کی میتوں کو آئس کریم ٹرکس اور ریفریجریٹر گاڑیوں میں رکھا جانے لگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.