یورپی دارالحکومت برسلز میں آج بیلجیم کی متعدد آزادی پسند تنظیموں نے فری فلسطین آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر برسلز کے بیت الھم اسکوائر میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرے میں ہزاروں کی تعداد میں مرد، خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔
شرکاء نے فلسطین کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور وہ فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف مسلسل نعرے لگا رہے تھے۔
مظاہرے کے مقررین نے فی الفور جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے یورپی اداروں سے فوری مداخلت کی اپیل کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی پر مسلسل بمباری سے ہزاروں کی تعداد میں معصوم لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کی اس نسل کُشی کو اقوامِ متحدہ فوری طور پر رکوائے اور اسرائیلی قابض قوتوں پر جنگی جرائم کے تحت بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں مقدمات چلائے جائیں۔
Comments are closed.