اتوار 28؍ربیع الاوّل 1445ھ15؍اکتوبر 2023ء

رحیم یار خان: غیر قانونی بارڈر کراسنگ کے الزام میں بھارتی نوجوان گرفتار

رحیم یار خان میں پولیس نے غیر قانونی طور پر بارڈر کراسنگ کے الزام میں بھارتی نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق بھارتی شہری کو رینجرز نے مزید کارروائی کے لیے تھانہ اسلام گڑھ کے حوالے کر دیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران بھارتی شہری کی جیب سے 110 انڈین کرنسی نوٹ بھی ملے۔

اس حوالے سے درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق تفتیش کے دوران نوجوان نے اپنا نام بپن اور تعلق راجھستان بھارت سے بتایا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق بھارتی نوجوان پولیس کی تفتیش کے دوران پاکستان میں داخل ہونے کی معقول وجہ نہیں بتا سکا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.