اتوار 28؍ربیع الاوّل 1445ھ15؍اکتوبر 2023ء

سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر پر ایک اور مقدمہ درج

پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹر عابد باکسر پر ایک اور مقدمہ درج  کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ بھتہ وصولی اور اغواء برائے تاوان کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، جو ایک ہوٹل کے مالک احمد علی نے درج کروایا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق عابد باکسر کے 4 سے 5 ساتھیوں نے ہوٹل آ کر 2 کروڑ روپے مانگے، مسلح افراد نے اپنے موبائل فون سے عابد باکسر سے بات کروائی اور بات کرنے پر 2 کروڑ روپے مانگے اور نہ دینے پر قتل کی دھمکی دی گئی۔

دبئی میں گرفتار پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹر عابد باکسرکو ضمانت پر رہا کردیا گیا …

ایف آئی آر کے مطابق چار پانچ روز بعد دوبارہ بھتہ مانگا گیا اور نہ دینے پر اغواء کر لیا گیا اور گھر والوں سے 10 لاکھ روپے وصول کیے گئے اور باقی دینے کی شرط پر رہا کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ احمد علی کی درخواست پر عابد باکسر سمیت 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق عابد باکسر کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت پہلے ہی 2 مقدمات درج ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.