اتوار 28؍ربیع الاوّل 1445ھ15؍اکتوبر 2023ء

اسرائیل فلسطین تنازع: چینی وزیرِ خارجہ کا سعودی ہم منصب سے فون پر رابطہ

چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای نے سعودی ہم منصب سے فون پر رابطہ کیا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق سعودی وزیرِ خارجہ سے گفتگو کے دوران وانگ ای نے اسرائیل فلسطین تنازع میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وانگ ای کا کہنا ہے کہ شہریوں کو نقصان پہنچانے والے تمام اقدامات کی مخالفت اور مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی حکومت کو غزہ کے لوگوں پر اپنی اجتماعی سزا بند کرنی چاہیے۔

امریکا کے سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

چینی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائیاں دفاع کے دائرہ کار سے باہر ہو چکی ہیں۔

علاوہ ازیں امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ اور اسرائیل جنگ کے پسِ منظر میں امریکی سیکریٹری خارجہ خطے کے ملکوں کا دورہ کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.