بھارتی شہر احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں آنے والے شائقین کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے بڑے مقابلے میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی نے مایوس کیا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم وہ تھی ہی نہیں جو ہونی چاہیے تھی، پاکستان بھارت کے پریشر میں آگیا۔
شائقین کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ نے اپنے دم سے بالنگ نہیں کی، پاکستان کا مڈل آرڈر بھی ناکام رہا، اچھے میچ کے لیے کم از کم تین سو رنز کا ہدف ہونا چاہیے تھا۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے 12 ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دی۔
نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کے 192 رنز کا ہدف 30 اعشاریہ 3 اوورز میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
Comments are closed.