فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لندن سمیت کئی شہروں میں لوگوں کا سیلاب اُمڈ آیا، غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف کئی مقامات پر مظاہرے کئے گئے۔
برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ اور پیکاڈلی سرکس سمیت کئی مقامات کی فضا نعروں سے گونج اٹھی۔
ہزاروں مظاہرین کو کنٹرول کرنے کیلئے میٹ پولیس کے ایک ہزار اہلکار تعینات کئے گئے۔
برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سینکڑوں افراد بریڈ فورڈ سٹی ہال میں جمع ہوئے۔
مانچسٹر، برسٹل، گلاسگو میں بھی مظاہرے کئے گئے، شہریوں نے عالمی برادری و اقوام متحدہ سے جنگ بندی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔
Comments are closed.