ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیل حماس تنازع کو بڑی جنگ میں بدلنے سے بچانے کیلئے چین سے تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔
میتھیو ملر نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے چینی ہم منصب سے فون پر رابطہ کیا، انہوں نے چین سے مشرق وسطیٰ میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کا خیال ظاہر کیا۔
بلنکن نے چینی اثر و رسوخ کے استعمال سے خطے میں کشیدگی کم ہونے کی امید ظاہر کی۔
ترجمان نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب سے فون پر ایک گھنٹے بات کی، دونوں وزرائے خارجہ کی گفتگو تعمیری رہی۔
Comments are closed.