ہفتہ 27؍ربیع الاول 1445ھ14؍اکتوبر 2023ء

پنجاب میں گندم کی بوائی کا ہدف 1 کروڑ 60 لاکھ ایکڑ مقرر

پنجاب میں گندم کی بوائی کا ہدف 1 کروڑ 60 لاکھ ایکڑ مقرر کر دیا گیا۔

محکمۂ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ 2 کروڑ 56 لاکھ میٹرک ٹن گندم پیداوار کا ہدف ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو تصدیق شدہ بیج کے تھیلوں پر 1500 روپے فی بیگ سبسڈی دی گئی ہے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جدید طریقۂ کاشتکاری کی آگاہی کے لیے 10 ہزار نمائشی پلاٹس لگائے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.