یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے بھی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں شمالی غزہ کے فلسطینیوں کے انخلاء کو ناممکن قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے شمالی غزہ کے 11 لاکھ فلسطینیوں کو الٹی میٹم دے رکھا ہے کہ وہ یہ علاقہ 24 گھنٹوں میں خالی کر کے جنوب کی جانب چلے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ایسے علاقے کی جانب جانے کے لئے کہنا جہاں خوراک، پانی اور سر چھپانے کی کوئی جگہ نہ ہو، یہ عملی طور پر ناقابل عمل ہے۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کردہ پیغام میں ( جسے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس نے دوبارہ آگے بڑھایا ہے) جوزپ بوریل نے کہا کہ میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے انتباہ کی مکمل تائید کرتا ہوں کہ اسرائیل کی درخواست کہ 10 لاکھ شہریوں کو غزہ کے شمال سے ایک ایسی جگہ منتقل کیا جائے جہاں خوراک، پانی یا پناہ گاہ نہ ہو، محاصرے کے زیر اثر علاقے میں انتہائی خطرناک اور عملی طور پر ناممکن ہے’۔
Comments are closed.