ہفتہ 27؍ربیع الاول 1445ھ14؍اکتوبر 2023ء

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم کیلئے پیغام

ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے قبل نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر نگراں وزیراعظم نے پیغام لکھا کہ دعا ہے عزم، مہارت اور فائٹنگ کے لیے مشہور پاکستان ٹیم اسی جذبے سے کھیلے۔

انوار الحق کاکڑ نے پاکستانی ٹیم کو پیغام دیا کہ پوری قوم آپ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہے۔

 انہوں نے مزید لکھا کہ ورلڈ کپ جیت کر پاکستان لائیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا۔

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.