امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اردن میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیل کے دورے کے بعد فلسطینی صدر سے ملاقات کی۔
برطانوی میڈیا نے مزید بتایا کہ اسرائیل فلسطین کے موجودہ تنازع کے بعد امریکی وزیر خارجہ اور فلسطینی صدر کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی مذمت کی۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ کو امداد پہنچانے کے لیے انسانی بنیادوں پر راستے فراہم کیے جائیں۔
ادھر عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ قطر، سعودی عرب، یواے ای اور مصر کا بھی دورہ کریں گے۔
Comments are closed.