ہفتہ 27؍ربیع الاول 1445ھ14؍اکتوبر 2023ء

سینیٹ کمیٹی میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

سینیٹر ولید اقبال کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف مذمتی قرار داد منظور کرلی گئی۔ 

قرار داد چیئرمین کمیٹی ولید اقبال نے پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

قرارداد کے مطابق اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر مسلط جنگ کی مذمت کرتے ہیں۔ اسرائیل غزہ میں محصور 23 لاکھ معصوم فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ 

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ غزہ کی آدھی آبادی بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے، جہاں خوراک، ادویات اور پانی کی قلت پیدا ہوچکی ہے۔

قرارداد کے مطابق غزہ کے محصورین 16 سال سے غیرقانونی پابندیوں کا شکار ہیں۔ اسرائیل کی جارحیت عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔ 

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ بین اقوامی برادری اور اقوام متحدہ اس حوالے سے فوری مداخلت کرے اور اسرائیل کی جانب سے جارحیت کو فوری طور پر روکا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.