جمعہ 26؍ربیع الاول 1445ھ13؍اکتوبر 2023ء

کنٹونمنٹ بورڈ کا پروفیشنل ٹیکس غیر آئینی قرار

سپریم کورٹ آف پاکستان نے کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف سے پروفیشنل ٹیکس کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دے دیا۔

عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ کراچی کی اپیلیں خارج کرتے ہوئے پروفیشنل مد میں وصول ٹیکس واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کی ٹیکس وصولی جمہوریت اور شفافیت کی نفی ہے، کنٹونمنٹ کی جگہ فوج کو خاص مقصد کیلئے دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.