اتوار 28؍ربیع الاوّل 1445ھ15؍اکتوبر 2023ء

پاک بھارت میچ سے قبل مقامی شائقین کیلئے سرپرائز

کل ورلڈ کپ میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے لیے ویسٹرن ریلوے نے خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سے احمد آباد تک سُپر فاسٹ خصوصی ٹرین چلائی جائے گی، خصوصی ٹرین آج احمد آباد کے لیے ممبئی سے روانہ ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خصوصی ٹرین شائقین کرکٹ کو احمدآباد سے اتوار کو واپس ممبئی پہنچائے گی، خصوصی ٹرین آج رات مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے ممبئی سے احمدآباد روانہ ہوگی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ…

بھارتی میڈیا کے مطابق شائقین کرکٹ خصوصی ٹرین کی آن لائن ٹکٹیں بھی خرید سکتے ہیں، خصوصی ٹرین کی ٹکٹوں کے لیے خصوصی قیمتیں بھی رکھی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی والٹیج میچ 14 اکتوبر (کل) احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.