جمعہ 26؍ربیع الاول 1445ھ13؍اکتوبر 2023ء

انٹر بینک: ڈالر 277 روپے 55 پیسے کا ہو گیا

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

آج انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 3 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 55 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 58 پیسے کا تھا۔

ڈالر کی قدر میں کمی آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، آج کاروبار کے دوران انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج بھی مثبت رجحان ہے، جہاں 100 انڈیکس 49 ہزار کی حدعبور کر گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 292 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 49 ہزار 64 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 48 ہزار 771 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.