جمعرات 25؍ربیع الاول 1445ھ12؍اکتوبر 2023ء

کے پی میں آج سے بارشوں کی پیش گوئی

مغربی ہوائیں آج سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں آج سے اگلے 5 روز تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ اور برف باری کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنےکی ہدایت جاری کردی ہے۔

اس کے علاوہ  15 اور 16 اکتوبر کو راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ 17 اور 18 اکتوبر کے دوران سندھ اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.