جمعرات 25؍ربیع الاول 1445ھ12؍اکتوبر 2023ء

کراچی: کسٹمز کا چھاپہ، الیکٹرونکس کا سامان برآمد

کسٹم حکام نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ماڑی پور میں گودام سے بیس کروڑ مالیت کا الیکٹرونکس سامان برآمد کرلیا۔

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں ویئر ہاؤس میں کسٹم حکام نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی۔

حکام کا بتانا ہے کہ کارروائی کے دوران کنٹینر سے بڑی تعداد میں اسمگل شدہ سامان برآمد کیا گیا۔

اسمگل شدہ سامان میں لیپ ٹاپ اور الیکٹرونکس سامان ہیں، کسٹم حکام کا دعویٰ ہے کہ برآمد شدہ اسمگل سامان کی مالیت 20 کروڑ روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.