جمعرات 25؍ربیع الاول 1445ھ12؍اکتوبر 2023ء

اسرائیلی وزیرِ اطلاعات گالیت ڈسٹل اچانک مستعفی

اسرائیل کی وزیرِ اطلاعات گالیت ڈسٹل اچانک مستعفی ہوگئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے حزب اللّٰہ کو اسمارٹ قرار دینے کے بیان پر امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید بھی کی ہے۔

گالیت ڈسٹل کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر کا ایسا بیان آنا شرمناک ہے، ٹرمپ کا بیان پروپیگنڈا ہے جس سے اسرائیلیوں کے عزم کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب افرا تفری اور حماس سے نمٹنے میں تاحال ناکامی پر اسرائیلی میڈیا اپنی ہی حکومت پر تنقید کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی صدر کو بھی معلوم نہیں کہ حماس اور غزہ سے متعلق پلان ہے کیا؟

علاوہ ازیں  غزہ پر اسرائیلی بمباری سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 1570 ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد7 ہزار 200 سے بھی بڑھ گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کی بمباری سے ڈھائی ہزار سے زیادہ مکانات تباہ جبکہ 30 ہزار کو جزوی نقصان پہنچا ہے، بے گھر فلسطینیوں کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.