جمعرات 25؍ربیع الاول 1445ھ12؍اکتوبر 2023ء

برطانیہ اسرائیل کی مدد کیلئے رائل نیوی کے جہاز بھیجے گا

برطانیہ اسرائیل کی مدد کے لیے مشرقی بحیرہ روم میں رائل نیوی کے جہاز بھیجے گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ نگرانی کا طیارہ اور 2 رائل نیوی کے جہاز مشرقی بحیرہ روم بھیجے گا۔

ڈاؤننگ اسٹریٹ کے مطابق نگرانی کا طیارہ جمعے کو پٹرولنگ شروع کرے گا، نگرانی سے علاقائی استحکام کو لاحق خطرات کا پتا چلایا جائے گا۔

نگرانی کے ساز و سامان، ہیلی کاپٹرز، پی 8 طیارے، میرین کی ایک کمپنی پر مشتمل ہے، فوجی سپورٹ سے کشیدگی بڑھنے سے روکنے میں مدد ملے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.