جمعرات 25؍ربیع الاول 1445ھ12؍اکتوبر 2023ء

لاہور ایئرپورٹ پر چوہے بلی کا کھیل

’چوہے بلی کا کھیل‘  یہ جملہ محاورے کے طور پر استعمال ہوتا ہے لیکن لاہور ایئرپورٹ پر یہ کھیل حقیقت میں کھیلا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر چوہے بلی کے کھیل میں بلی کی جیت ہوئی جو چوہے کا شکار کرنے میں کامیاب رہی، جہاں ایئرپورٹ کے لاؤنج میں موجود مسافر نے اس کھیل کی ویڈیو بنا لی۔

ایئرپورٹ کے ڈپارچر اور ارائیول لاؤنجز انتہائی سیکیورٹی کا حامل علاقہ ہوتے ہیں، ایئرپورٹ کے لاؤنجز کی صفائی ستھرائی بھی بہت اہم سمجھی جاتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ کے لاؤنجز میں چوہوں بلیوں کی موجودگی سیکیورٹی اور صفائی کے نظام اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

 کچھ دن پہلے کراچی ایئرپورٹ پر چوہوں کے کیبل کاٹ دینے سے امیگریشن سسٹم ناکارہ ہو گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.