اسرائیل نے 6 روز میں غزہ پر 6 ہزار بم گرا دیے، 4 ہزار ٹن بارود برسانے کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔
اسرائیلی بمباری میں مجموعی طور پر شہید ہونے والوں کی تعداد 1400 سے زیادہ ہوگئی، 400 سے زیادہ بچے اور 250 خواتین بھی شہداء میں شامل ہیں۔
اسرائیل نے امدادی کارکنوں کو بھی نہ بخشا، 50 سے زائد طبی عملے کے ارکان بھی حملوں میں شہید ہوئے ہیں۔
ریڈ کراس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے تباہ حال غزہ کے اسپتالوں کے جنریٹر میں ایندھن ختم ہونے لگا ہے، اسپتالوں کی بجلی بحال نہ ہوئی تو اسپتال مردہ خانے بن جائیں گے۔
دوسری جانب اسرائیل نے یرغمالیوں کی رہائی تک ناکابندی ختم کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ مصر نے غزہ کے پناہ گزینوں کو محفوظ راہداری فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل پر حماس کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1300 تک جا پہنچی ہے، 3 ہزار سے زیادہ زخمی بھی ہوئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے شام پر حملے کیے ہیں، دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں پر بمباری سے رن ویز کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
Comments are closed.