جمعرات 25؍ربیع الاول 1445ھ12؍اکتوبر 2023ء

بی بی سی کا حماس ارکان کو دہشتگرد لکھنے سے انکار

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے حماس کے کارکنوں کو دہشتگرد لکھنے سے انکار کردیا۔

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری دباؤ بڑھنے کے باوجود بی بی سی "عسکریت پسند” کی اصطلاح استعمال کرنے پر قائم ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا بیان اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان اور اسرائیلی میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر تھا۔

برطانوی شاہی خاندان اور حکومت حماس کے لیے دہشتگرد کی اصطلاح استعمال کرنے پر بضد ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ بمباری سے 447 بچوں اور 250 خواتین سمیت ایک ہزار 417 فلسطینی شہید اور 6 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔ اس حوالے سے  فلسطینی وزارت صحت نے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں بمباری سے بے گھر ہونے والوں کی تعداد ساڑھے 3 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.